احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

94: بَابُ: تَقْلِيدِ الْبُدْنِ
باب: ہدی کے اونٹوں کو قلادہ پہنانے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3094
حدثنا محمد بن رمح ، انبانا الليث بن سعد ، عن ابن شهاب ، عن عروة بن الزبير ، وعمرة بنت عبد الرحمن ، ان عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، قالت:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يهدي من المدينة، فافتل قلائد هديه، ثم لا يجتنب شيئا مما يجتنب المحرم".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہدی کا جانور مدینہ سے بھیجتے تھے، میں آپ کے ہدی کے جانوروں کے لیے قلادہ ۱؎ (پٹہ) بٹتی تھی، پھر آپ ان چیزوں سے پرہیز نہیں کرتے تھے جن سے محرم پرہیز کرتا ہے ۲؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 106 (1696)، 111 (1701)، الوکالة 14 (2317)، الأضاحي 15 (5566)، صحیح مسلم/الحج 64 (1321)، سنن ابی داود/الحج 17 (1758)، سنن النسائی/الحج 62 (2774)، 68 (2785)، (تحفة الأشراف: 16582، 17923)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الحج 69 (808)، موطا امام مالک/الحج 15 (51)، مسند احمد (6/35، 36، 78، 82، 85، 91، 102، 127، 174، 180، 185، 190، 191، 200، 208، 213، 216، 218، 225، 236، 253، 127، 174، 180، 185، 190، 191، 200، 208، 213، 216، 218، 225، 236، 253، 262)، سنن الدارمی/المناسک 67 (1952) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: قربانی کے جانور کے گلے میں قلادہ یا اور کوئی چیز لٹکانے کو تقلید کہتے ہیں، تاکہ لوگوں کو یہ معلوم ہو جائے کہ یہ جانور ہدی کا ہے، اس کا فائدہ یہ تھا کہ عرب ایسے جانور کو لوٹتے نہیں تھے۔
۲؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مقیم کے لیے بھی ہدی کا جانور بھیجنا درست ہے، اور صرف ہدی بھیج دینے سے وہ محرم نہیں ہو گا، اور نہ اس پر کوئی چیز حرام ہو گی جو محرم پر ہوتی ہے، جب تک کہ وہ احرام کی نیت کر کے احرام پہن کر خود حج کو نہ جائے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: