احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

93: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ إِذَا لَمْ يُصَدْ لَهُ
باب: محرم کے لیے شکار نہ کیا گیا ہو تو اس کے کھانے کی رخصت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3092
حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن يحيى بن سعيد ، عن محمد بن إبراهيم التيمي ، عن عيسى بن طلحة ، عن طلحة بن عبيد الله "ان النبي صلى الله عليه وسلم اعطاه حمار وحش، وامره ان يفرقه في الرفاق، وهم محرمون".
طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک نیل گائے دی، اور حکم دیا کہ اسے اپنے ساتھیوں میں تقسیم کر دیں، اور وہ سب محرم تھے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5006، ومصباح الزجاجة: 1073) (ضعیف) (سند میں علت ہے، اور متن میں غلطی، صحیح روایت نسائی کی ہے، ملاحظہ ہو: سنن النسائی: 2218)

قال الشيخ الألباني: إسناده معلول

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ سفيان بن عيينة عنعن (تقدم:28) والصحيح مارواه النسائي (183/5 ح 2820) وغيره بغير هذا اللفظ ۔

Share this: