احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

56: بَابُ: الْحَيَوَانِ بِالْحَيَوَانِ نَسِيئَةً
باب: حیوان کو حیوان کے بدلے ادھار بیچنے کی ممانعت۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2270
حدثنا عبد الله بن سعيد ، حدثنا عبدة بن سليمان ، عن سعيد بن ابي عروبة ، عن قتادة ، عن الحسن ، عن سمرة بن جندب ، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"نهى عن بيع الحيوان بالحيوان نسيئة".
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حیوان کو حیوان کے بدلے ادھار بیچنے سے منع فرمایا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 15 (3356)، سنن الترمذی/البیوع 21 (1237)، سنن النسائی/البیوع 63 (4624)، (تحفة الأشراف: 4583)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/12، 21، 22)، سنن الدارمی/البیوع 30 (2606) (صحیح) (حدیث شواہد کی بناء پرصحیح ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء: 2416)

وضاحت: ۱؎: حیوان کو حیوان کے بدلے ادھار بیچنا اس وقت منع ہے جب اسی جنس کا ہو جیسے اونٹ کو اونٹ کے بدلے، لیکن اگر جنس مختلف ہو تو ادھار بھی جائز ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: