احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: قَتْلِ الْوَزَغِ
باب: چھپکلی مارنے کا حکم۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3228
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، حدثنا سفيان بن عيينة ، عن عبد الحميد بن جبير ، عن سعيد بن المسيب ، عن ام شريك "ان النبي صلى الله عليه وسلم امرها، بقتل الاوزاغ".
ام شریک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلیوں کے مارنے کا حکم دیا ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/بدء الخلق 15 (3307)، أحادیث الأنبیاء 8 (3359)، صحیح مسلم/السلام 38 (2237)، سنن النسائی/الحج 115 (2888)، (تحفة الأشراف: 18329)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/421، 462)، سنن الدارمی/الأضاحی 27 (2043) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ہر چند یہ جانور کسی کو کاٹتے نہیں نہ ایذا دیتے ہیں، لیکن ان سے دل کو نفرت پیدا ہوتی ہے، اور بعضوں نے کہا: یہ زہریلی ہوتی ہیں، بعضوں نے کہا: وہ عرب کے ملک میں اونٹنی کا تھن پکڑ کر دودھ چوس لیتی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: