احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: لُبْسِ السَّرَاوِيلِ
باب: پاجامہ پہننے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3579
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , وعلي بن محمد , قالا: حدثنا وكيع . ح وحدثنا محمد بن بشار , حدثنا يحيى , وعبد الرحمن , قالوا: حدثنا سفيان , عن سماك بن حرب , عن سويد بن قيس , قال:"اتانا النبي صلى الله عليه وسلم فساومنا سراويل".
سوید بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ نے ہم سے پاجامے کا مول بھاؤ (سودا) کیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 7 (3336، 3337)، سنن الترمذی/البیوع 66 (1305)، سنن النسائی/البیوع 52 (4596)، (تحفة الأشراف: 4810)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/352)، سنن الدارمی/البیوع 47 (2627) (صحیح) (یہ مکر رہے، ملاحظہ ہو: 2220)

وضاحت: ۱؎: اس سے یہ معلوم ہوا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پاجامہ پسند کیا، مگر پاجامے کا پہننا آپ سے ثابت نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: