احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: ذَيْلِ الْمَرْأَةِ كَمْ يَكُونُ
باب: عورت کے کپڑے کا دامن (نچلا حصہ) کتنا لمبا ہو؟
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3580
حدثنا ابو بكر , حدثنا المعتمر بن سليمان , عن عبيد الله بن عمر , عن نافع , عن سليمان بن يسار , عن ام سلمة , قالت: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم كم تجر المراة من ذيلها ؟ قال:"شبرا", قلت: إذا ينكشف عنها , قال:"ذراع لا تزيد عليه".
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: عورت اپنے کپڑے کا دامن کتنا لٹکا سکتی ہے؟ فرمایا: ایک بالشت میں نے عرض کیا: اتنے میں تو پاؤں کھل جائے گا، تو فرمایا: ایک ہاتھ، اس سے زیادہ نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/اللباس40 (4118)، (تحفة الأشراف: 18159)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/اللباس 9 (1731)، سنن النسائی/الزینة من المجتبیٰ 51 (5352)، موطا امام مالک/اللباس 6 (13)، مسند احمد (6/293، 296، 309، 315)، سنن الدارمی/الاستئذان 16 (2686) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: