احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

34: بَابُ: الرُّجْحَانِ فِي الْوَزْنِ
باب: وزن کے وقت پلڑا جھکا کر (زیادہ) تولنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2220
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة ، وعلي بن محمد ، ومحمد بن إسماعيل ، قالوا: حدثنا وكيع ، حدثنا سفيان ، عن سماك بن حرب ، عن سويد بن قيس ، قال: جلبت انا ومخرفة العبدي بزا من هجر فجاءنا رسول الله صلى الله عليه وسلم فساومنا سراويل وعندنا وزان يزن بالاجر، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم:"يا وزان زن وارجح".
سوید بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور مخرفہ عبدی رضی اللہ عنہ دونوں ہجر سے کپڑا لائے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ نے ہم سے پاجاموں کا مول بھاؤ کیا، ہمارے پاس ایک تولنے والا تھا جو اجرت لے کر تولتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: او تولنے والے! تولو اور پلڑا جھکا کر تولو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/البیوع 7 (3336، 3337)، سنن الترمذی/البیوع 66 (1305)، سنن النسائی/البیوع 52 (4596)، (تحفة الأشراف: 4810)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/352)، سنن الدارمی/البیوع 47 (2627) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ہجر: ایک مقام کا نام ہے، جو سعودی عرب کے مشروقی زون کے شہر احساء میں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: