احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: بَابُ: الْمَعَاذِيرِ
باب: عذر و معذرت کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3718
حدثنا علي بن محمد , حدثنا وكيع , حدثنا سفيان , عن ابن جريج , عن ابن ميناء , عن جودان , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من اعتذر إلى اخيه بمعذرة فلم يقبلها , كان عليه مثل خطيئة صاحب مكس",
جوذان کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے بھائی سے معذرت کرے، اور پھر وہ اسے قبول نہ کرے تو اسے اتنا ہی گناہ ہو گا جتنا محصول (ٹیکس) وصول کرنے والے کو اس کی خطا پر ہوتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3271، ومصباح الزجاجة: 1299) (ضعیف) (سند میں جوذان کو شرف صحبت حاصل نہیں، بلکہ مجہول ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ السند مرسل وابن جريج عنعن (تقدم:92) وللحديث شواهد ضعيفة ۔

سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3718M
حدثنا محمد بن إسماعيل , حدثنا وكيع , عن سفيان , عن ابن جريج , عن العباس بن عبد الرحمن هو ابن ميناء , عن جودان , عن النبي صلى الله عليه وسلم , مثله.
اس سند سے بھی اسی کے مثل مرفوعاً مروی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3271)، ومصباح الزجاجة: 1300) (ضعیف) (جوذان صحابی نہیں، بلکہ مجہول روای ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: