احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: بَابُ: إِكْرَامِ الرَّجُلِ جَلِيسَهُ
باب: ہم نشیں اور ساتھی کی عزت و تکریم کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3716
حدثنا علي بن محمد , حدثنا وكيع , عن ابي يحيى الطويل رجل من اهل الكوفة , عن زيد العمي , عن انس بن مالك , قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم ,"إذا لقي الرجل فكلمه , لم يصرف وجهه عنه حتى يكون هو الذي ينصرف , وإذا صافحه لم ينزع يده من يده حتى يكون هو الذي ينزعها , ولم ير متقدما بركبتيه جليسا له قط".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جب کسی شخص سے ملاقات ہوتی اور آپ اس سے بات کرتے تو اس وقت تک منہ نہ پھیرتے جب تک وہ خود نہ پھیر لیتا، اور جب آپ کسی سے مصافحہ کرتے تو اس وقت تک ہاتھ نہ چھوڑتے جب تک کہ وہ خود نہ چھوڑ دیتا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کسی ساتھی کے سامنے کبھی پاؤں نہیں پھیلایا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 841، ومصباح الزجاجة: 1297)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/صفة القیامة 46 (2490)، بعضہ وقال: غریب) (ضعیف) (زید العمی ضعیف راوی ہے، لیکن مصافحہ کا جملہ صحیح اور ثابت ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 4285)

قال الشيخ الألباني: ضعيف إلا جملة المصافحة فهي ثابتة

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 2490

Share this: