احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

12: بَابُ: دَوَاءِ الْمَشْيِ
باب: دست لانے والی دوا کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 3461
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا ابو اسامة , عن عبد الحميد بن جعفر , عن زرعة بن عبد الرحمن , عن مولى لمعمر التيمي , عن معمر التيمي , عن اسماء بنت عميس , قالت: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم:"بماذا كنت تستمشين ؟", قلت: بالشبرم , قال:"حار جار", ثم استمشيت بالسنى , فقال:"لو كان شيء يشفي من الموت , كان السني والسني شفاء من الموت".
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: تم مسہل کس چیز کا لیتی تھی؟ میں نے عرض کیا: «شبرم» سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تو بہت گرم ہے، پھر میں «سنا» کا مسہل لینے لگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کوئی چیز موت سے نجات دے سکتی تو وہ «سنا» ہوتی، «سنا» ہر قسم کی جان لیوا امراض سے شفاء دیتی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الطب 30 (2081)، (تحفة الأشراف: 15759)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/369) (ضعیف) (زرعہ بن عبد الرحمن مجہول اورمولی معمر مبہم راوی ہیں)

وضاحت: ۱؎: ایک گرم اور سخت قسم کا چنے کے برابر دانہ ہوتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ مولى لمعمر التيمي هو عتبة بن عبدالله ومن طريقه أخرجه الترمذي (2081) وفي سماعه من أسماء نظر وللحديث طريق آخر ضعيف عند الحاكم (200/4 ، 201) فيه ابن جريج عنعن (تقدم:92) ¤ تنبيه : قوله : ” عن معمر التيمي “ وهم في جميع النسخ والصواب عدمه كما في تحفة الأشراف وغيره ومعمر هذا لم أجد له ترجمة !

Share this: