احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

47: بَابُ: شِرَاءِ الرَّقِيقِ
باب: غلام یا لونڈی خریدنے کا بیان۔
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 2251
حدثنا محمد بن بشار ، حدثنا عباد بن ليث صاحب الكرابيسي، حدثنا عبد المجيد بن وهب ، قال: قال لي العداء بن خالد بن هوذة :"الا نقرئك كتابا كتبه لي رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: قلت: بلى. فاخرج لي كتابا، فإذا فيه:"هذا ما اشترى العداء بن خالد بن هوذة من محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم اشترى منه عبدا، او امة لا داء ولا غائلة ولا خبثة بيع المسلم للمسلم".
عبدالمجید بن وہب کہتے ہیں کہ مجھ سے عداء بن خالد بن ہوذہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تم کو وہ تحریر پڑھ کر نہ سناؤں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے لکھی تھی؟ میں نے کہا: کیوں نہیں؟ ضرور سنائیں، تو انہوں نے ایک تحریر نکالی، میں نے جو دیکھا تو اس میں لکھا تھا: یہ وہ ہے جو عداء بن خالد بن ہوذہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے خریدا، عداء نے آپ سے ایک غلام یا ایک لونڈی خریدی، اس میں نہ تو کوئی بیماری ہے، نہ وہ چوری کا مال ہے، اور نہ وہ مال حرام ہے، مسلمان سے مسلمان کی بیع ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/البیوع 19 (2078 تعلیقاً)، سنن الترمذی/ البیوع 8 (1216)، (تحفة الأشراف: 9848) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: