احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: باب فِي قَتْلِ الْخَوَارِجِ
باب: دجال کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4756
حدثنا موسى بن إسماعيل، اخبرنا حماد، عن خالد الحذاء، عن عبد الله بن شقيق، عن عبد الله بن سراقة، عن ابي عبيدة بن الجراح، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم، يقول: إنه لم يكن نبي بعد نوح إلا وقد انذر الدجال قومه، وإني انذركموه، فوصفه لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم، وقال: لعله سيدركه من قد رآني وسمع كلامي , قالوا: يا رسول الله، كيف قلوبنا يومئذ امثلها اليوم ؟ قال: او خير".
ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: نوح کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں ہوا جس نے اپنی قوم کو دجال سے نہ ڈرایا ہو اور میں بھی تمہیں اس سے ڈراتا ہوں پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے اس کی صفت بیان کی اور فرمایا: شاید اسے وہ شخص پائے جس نے مجھے دیکھا اور میری بات سنی لوگوں نے عرض کیا: اس دن ہمارے دل کیسے ہوں گے؟ کیا اسی طرح جیسے آج ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے بھی بہتر (کیونکہ فتنہ و فساد کے باوجود ایمان پر قائم رہنا زیادہ مشکل ہے)۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الفتن 55 (2234)، (تحفة الأشراف: 5046) (ضعیف) (اس کے راوی عبداللہ بن سراقہ ازدی کا سماع ابوعبیدہ بن جراح سے نہیں ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: