احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

31: باب فِي قِتَالِ الْخَوَارِجِ
باب: خوارج کے قتل کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4758
حدثنا احمد بن يونس، اخبرنا زهير، وابو بكر بن عياش، ومندل، عن مطرف، عن ابي جهم، عن خالد بن وهبان، عن ابي ذر، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من فارق الجماعة شبرا، فقد خلع ربقة الإسلام من عنقه".
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے جماعت ۲؎ سے ایک بالشت بھی علیحدگی اختیار کی تو اس نے اسلام کا قلادہ اپنی گردن سے اتار پھینکا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ، أبوداود، (تحفة الأشراف: 11908)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/180) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: خوارج جمع ہے خارجی کی، یہ ایک گمراہ فرقہ ہے، یہ لوگ علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے پھر ان کے لشکر سے نکل کر فاسد عقیدے اختیار کئے اور آپ کے خلاف قتال کیا، ان کا عقیدہ ہے: کبیرہ گناہ کا مرتکب کافر ہے، یہ لوگ علی،عثمان، معاویہ اور عائشہ رضی اللہ عنہم وغیرہم کی تکفیر کرتے ہیں، علی اور معاویہ نے ان لوگوں سے قتال کیا اور ان کے فتنہ کا سد باب کیا۔
۲؎: امام جماعت سے یا مسلمانوں کے اجتماعی معاملہ سے علیحدگی اختیار کی وہ گمراہی و ہلاکت کا شکار ہوا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: