احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: باب مَا جَاءَ فِي آيَةِ الْكُرْسِيِّ
باب: آیت الکرسی کی فضیلت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1460
حدثنا محمد بن المثنى، حدثنا عبد الاعلى، حدثنا سعيد بن إياس، عن ابي السليل، عن عبد الله بن رباح الانصاري، عن ابي بن كعب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ابا المنذر، اي آية معك من كتاب الله اعظم ؟"قال: قلت: الله ورسوله اعلم، قال:"ابا المنذر، اي آية معك من كتاب الله اعظم ؟"قال: قلت: الله لا إله إلا هو الحي القيوم سورة البقرة آية 255، قال: فضرب في صدري، وقال:"ليهن لك يا ابا المنذر العلم".
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابومنذر! ۱؎ کتاب اللہ کی کون سی آیت تمہارے نزدیک سب سے باعظمت ۲؎ ہے؟، میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ابومنذر! کتاب اللہ کی کون سی آیت تمہارے نزدیک سب سے بڑی ہے؟، میں نے عرض کیا: «الله لا إله إلا هو الحي القيوم»، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے کو تھپتھپایا اور فرمایا: اے ابومنذر! تمہیں علم مبارک ہو۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المسافرین 44 (810)، (تحفة الأشراف:38)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/141) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی کنیت ہے۔
۲؎: باعظمت سے مراد الفاظ کی کثرت ہے اور ایک قول یہ ہے کہ اس سے معانی کی عظمت مراد ہے یعنی اس آیت کے معنی بہت عظیم ہیں نیز ایک قول یہ بھی ہے کہ اس سے درجہ کی بڑائی مراد ہے یعنی اس آیت کا درجہ بڑا ہے کیونکہ اس میں اللہ کی عظمت، اس کی وحدانیت اور اس کی صفات کاملہ کا ذکر ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: