احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: باب فِي سُورَةِ الصَّمَدِ
باب: سورۃ الاخلاص کی فضیلت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1461
حدثنا القعنبي، عن مالك، عن عبد الرحمن بن عبد الله بن عبد الرحمن، عن ابيه، عن ابي سعيد الخدري، ان رجلا سمع رجلا يقرا: قل هو الله احد يرددها، فلما اصبح جاء إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكر له، وكان الرجل يتقالها، فقال النبي صلى الله عليه وسلم:"والذي نفسي بيده إنها لتعدل ثلث القرآن".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کو «قل هو الله أحد» باربار پڑھتے سنا، جب صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس کا تذکرہ کیا، گویا وہ اس سورت کو کمتر سمجھ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ (سورۃ) ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/فضائل القرآن 13 (5013)، والأیمان والنذور 3 (6643)، والتوحید 1 (7374)، سنن النسائی/الافتتاح 69 (996)، وعمل الیوم واللیلة 204 (698)، (تحفة الأشراف:4104)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/القرآن 6 (17)، مسند احمد (3/35، 43) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: