احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

50: باب فِي اللُّقْمَةِ تَسْقُطُ
باب: کھاتے میں نوالہ گر جائے تو کیا کرنا چاہئے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3845
حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد، عن ثابت، عن انس بن مالك، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان"إذا اكل طعاما لعق اصابعه الثلاث، وقال: إذا سقطت لقمة احدكم فليمط عنها الاذى ولياكلها ولا يدعها للشيطان، وامرنا ان نسلت الصحفة، وقال: إن احدكم لا يدري في اي طعامه يبارك له".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھاتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے اور فرماتے: جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اسے چاہیئے کہ لقمہ صاف کر کے کھا لے اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پلیٹ صاف کرنے کا حکم دیا اور فرمایا: تم میں سے کسی کو یہ معلوم نہیں کہ اس کے کھانے کے کس حصہ میں اس کے لیے برکت ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأشربة 18 (2034)، سنن الترمذی/الأطعمة 11 (1802)، (تحفة الأشراف: 310)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/177، 290)، سنن الدارمی/الأطعمة 8 (7071) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: