احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

51: باب فِي الْخَادِمِ يَأْكُلُ مَعَ الْمَوْلَى
باب: مالک کے ساتھ خادم کے کھانے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3846
حدثنا القعنبي، حدثنا داود بن قيس، عن موسى بن يسار، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا صنع لاحدكم خادمه طعاما ثم جاءه به وقد ولي حره ودخانه، فليقعده معه لياكل، فإن كان الطعام مشفوها فليضع في يده منه اكلة او اكلتين".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں کسی کے لیے اس کا خادم کھانا بنائے پھر اسے اس کے پاس لے کر آئے اور اس نے اس کے بنانے میں گرمی اور دھواں برداشت کیا ہے تو چاہیئے کہ وہ اسے بھی اپنے ساتھ بٹھائے تاکہ وہ بھی کھائے، اور یہ معلوم ہے کہ اگر کھانا تھوڑا ہو تو اس کے ہاتھ پر ایک یا دو لقمہ ہی رکھ دے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأیمان 10 (1663)، (تحفة الأشراف: 14628)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأطعمة 44 (1853)، مسند احمد (2/277، 283) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: