احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

49: باب فِي الذُّبَابِ يَقَعُ فِي الطَّعَامِ
باب: کھانے میں مکھی گر جائے تو کیا کیا جائے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3844
حدثنا احمد بن حنبل، حدثنا بشر يعني ابن المفضل، عن ابن عجلان، عن سعيد المقبري، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا وقع الذباب في إناء احدكم فامقلوه فإن في احد جناحيه داء وفي الآخر شفاء وإنه يتقي بجناحه الذي فيه الداء فليغمسه كله".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو اسے برتن میں ڈبو دو کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری ہوتی ہے اور دوسرے میں شفاء، اور وہ اپنے اس بازو کو برتن کی طرف آگے بڑھا کر اپنا بچاؤ کرتی ہے جس میں بیماری ہوتی ہے، اس کے پوری مکھی کو ڈبو دینا چاہیئے۔

تخریج دارالدعوہ: تفر دبہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13049)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/بدء الخلق 17 (3320)، الطب 58 (5782)، سنن ابن ماجہ/الطب 31 (3505)، سنن الدارمی/الأطعمة 12 (2081) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: