احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

57: باب فِي صَوْمِ شَعْبَانَ
باب: شعبان کے روزے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2431
حدثنا احمد بن حنبل، حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، عن معاوية بن صالح، عن عبد الله بن ابي قيس، سمع عائشة تقول: كان"احب الشهور إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ان يصومه شعبان ثم يصله برمضان".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مہینوں میں سب سے زیادہ محبوب یہ تھا کہ آپ شعبان میں روزے رکھیں، پھر اسے رمضان سے ملا دیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 26280)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/ الکبری/ الصیام (2659) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: