احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: باب فِي صَوْمِ شَوَّالٍ
باب: شوال کے روزے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2432
حدثنا محمد بن عثمان العجلي، حدثنا عبيد الله يعني ابن موسى، عن هارون بن سلمان، عن عبيد الله بن مسلم القرشي، عن ابيه، قال: سالت او سئل النبي صلى الله عليه وسلم عن صيام الدهر، فقال:"إن لاهلك عليك حقا، صم رمضان والذي يليه وكل اربعاء وخميس، فإذا انت قد صمت الدهر". قال ابو داود: وافقه زيد العكلي وخالفه ابو نعيم. قال: مسلم بن عبيد الله.
مسلم قرشی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پورے سال کے روزوں کے متعلق پوچھا، یا آپ سے سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر تمہارے اہل کا بھی حق ہے، لہٰذا رمضان اور اس کے بعد (والے ماہ میں) روزے رکھو، اور ہر بدھ اور جمعرات کا روزہ رکھو تو گویا تم نے پورے سال کا روزہ رکھا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الصوم 45 (748)، (تحفة الأشراف: 9740)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/416، 4/78) (ضعیف) (صحیح مسلم بن عبیداللہ ہے اور یہ لین الحدیث ہیں، ان کے والد کا نام عبیداللہ بن مسلم اور یہ صحابی ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / ت 748 ¤ عبيد الله بن مسلم : مجهول ، انظر التحرير (6636)

Share this: