احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: باب فِي الرَّجُلِ يَعْتَرِفُ بِحَدٍّ وَلاَ يُسَمِّيهِ
باب: آدمی یہ اعتراف کرے کہ وہ حد کا مستحق ہے لیکن جرم نہ بتائے اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4381
حدثنا محمود بن خالد، حدثنا عمر بن عبد الواحد، عن الاوزاعي، قال: حدثني ابو عمار، حدثني ابو امامة،"ان رجلا اتى النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله إني اصبت حدا فاقمه علي، قال: توضات حين اقبلت، قال: نعم، قال: هل صليت معنا حين صلينا، قال: نعم، قال: اذهب فإن الله تعالى قد عفا عنك".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میں حد کا مرتکب ہو گیا ہوں تو آپ مجھ پر حد جاری کر دیجئیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا جس وقت تم آئے تو وضو کیا؟ اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس وقت ہم نے نماز پڑھی تم کیا تو نے بھی نماز پڑھی؟ اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ اللہ نے تمہیں معاف کر دیا۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/التوبة 7 (2765)، (تحفة الأشراف: 4878)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/251، 262، 265) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: