احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: باب فِي التَّنَاجِي
باب: کانا پھوسی کرنا کیسا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4851
حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا ابو معاوية، عن الاعمش. ح وحدثنا مسدد، حدثنا عيسى بن يونس، عن الاعمش، عن شقيق يعني ابن سلمة، عن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا ينتجي اثنان دون الثالث فإن ذلك يحزنه".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر سرگوشی نہ کریں، کیونکہ یہ چیز اسے رنجیدہ کر دے گی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/السلام 15 (2184)، سنن الترمذی/الأدب 59 (2825)، سنن ابن ماجہ/الأدب 50 (3775)، (تحفة الأشراف: 9253)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الاستئذان 45 (6288)، 47 (6290)، موطا امام مالک/الکلام 6 (14)، مسند احمد (1/425، 462، 464)، دی/ الاستئذان 28 (2699) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: