احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

30: باب إِذَا قَامَ مِنْ مَجْلِسٍ ثُمَّ رَجَعَ
باب: دوبارہ مجلس میں آنے والا آدمی اپنی جگہ کا زیادہ مستحق ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4853
حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد، عن سهيل بن ابي صالح، قال: كنت عند ابي جالسا وعنده غلام فقام ثم رجع، فحدث ابي عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"إذا قام الرجل من مجلس ثم رجع إليه فهو احق به".
سہیل بن ابی صالح کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان کے پاس ایک لڑکا تھا، وہ اٹھ کر گیا پھر واپس آیا، تو میرے والد نے بیان کیا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: جب آدمی ایک جگہ سے اٹھ کر جائے پھر وہاں لوٹ کر آئے تو وہی اس (اس جگہ بیٹھنے) کا زیادہ مستحق ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12627)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/السلام 12 (2179)، سنن ابن ماجہ/الأدب 22 (3717)، مسند احمد (2/342، 527)، سنن الدارمی/الاستئذان 25 (2696) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: