احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: باب النَّهْىِ عَنِ السَّمَرِ، بَعْدَ الْعِشَاءِ
باب: عشاء کے بعد بات چیت منع ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 4849
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن عوف، قال: حدثني ابو المنهال، عن ابي برزة، قال:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ينهى عن النوم قبلها والحديث بعدها".
ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے سونے ۱؎ اور اس کے بعد بات کرنے ۲؎ سے منع فرماتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/ المواقیت 23 (568)، سنن الترمذی/الصلاة 11 (168)، سنن ابن ماجہ/ الصلاة 125 (701)، (تحفة الأشراف: 11605، 11606) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ اس میں عشاء چھوٹ جانے کا خطرہ رہتا ہے۔
۲؎: اور اس صورت میں قیام اللیل (تہجد) اور فجر کے چھوٹنے کا خطرہ رہتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: