احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: باب التَّكْبِيرِ عَلَى الْجَنَازَةِ
باب: جنازے کی تکبیرات کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3196
حدثنا محمد بن العلاء، قال: اخبرنا ابن إدريس، قال: سمعت ابا إسحاق، عن الشعبي: ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"مر بقبر رطب، فصفوا عليه، وكبر عليه اربعا"، فقلت للشعبي: من حدثك ؟ قال: الثقة من شهده عبد الله بن عباس.
شعبی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک نئی قبر پر سے ہوا، تو لوگوں نے اس پر صف بندی کی آپ نے (نماز پڑھائی اور) چار تکبیریں کہیں۔ ابواسحاق کہتے ہیں: میں نے شعبی سے پوچھا: آپ سے یہ حدیث کس نے بیان کی؟ انہوں نے کہا: ایک معتبر آدمی نے جو اس وقت موجود تھے، یعنی عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان 161 (857)، والجنائز 5 (1247)، 54 (1319)، 55 (1322)، 59 (1326)، 66 (1336)، 69 (1340)، صحیح مسلم/الجنائز 23 (954)، سنن الترمذی/الجنائز 47 (1037)، سنن النسائی/الجنائز 94 (2025)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 32 (1530)، (تحفة الأشراف: 5766)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/224، 283، 338) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: