احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

59: باب مَا يُقْرَأُ عَلَى الْجَنَازَةِ
باب: جنازے میں قرآت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3198
حدثنا محمد بن كثير، اخبرنا سفيان، عن سعد بن إبراهيم، عن طلحة بن عبد الله بن عوف، قال:"صليت مع ابن عباس على جنازة، فقرا بفاتحة الكتاب، فقال: إنها من السنة".
طلحہ بن عبداللہ بن عوف کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ایک جنازہ کی نماز پڑھی تو انہوں نے سورۃ فاتحہ پڑھی اور کہا: یہ سنت میں سے ہے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 65 (1335)، سنن الترمذی/الجنائز 39 (1027)، سنن النسائی/الجنائز 77 (1989)، (تحفة الأشراف: 5764)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الجنائز 22 (1495) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہی محققین علماء کا مذہب ہے، یعنی چار تکبیریں کہے اور تکبیر اولی کے بعد سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: