احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

60: باب الدُّعَاءِ لِلْمَيِّتِ
باب: میت کے لیے دعا کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3199
حدثنا عبد العزيز بن يحيى الحراني، حدثني محمد يعني ابن سلمة، عن محمد بن إسحاق، عن محمد بن إبراهيم، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن، عن ابي هريرة، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول:"إذا صليتم على الميت، فاخلصوا له الدعاء".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب تم میت کی نماز جنازہ پڑھو تو خلوص دل سے اس کے لیے دعا کرو۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الجنائز 23 (1497)، (تحفة الأشراف: 14993) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: