احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

21: باب مَا يُفْطَرُ عَلَيْهِ
باب: افطار کس چیز سے کیا جائے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2355
حدثنا مسدد، حدثنا عبد الواحد بن زياد، عن عاصم الاحول، عن حفصة بنت سيرين، عن الرباب، عن سلمان بن عامر عمها، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا كان احدكم صائما فليفطر على التمر، فإن لم يجد التمر فعلى الماء فإن الماء طهور".
سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی روزے سے ہو تو اسے کھجور ۱؎ سے روزہ افطار کرنا چاہیئے اگر کھجور نہ پائے تو پانی سے کر لے اس لیے کہ وہ پاکیزہ چیز ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الزکاة 26 (658)، الصوم 10 (695)، سنن ابن ماجہ/الصیام 25 (1699)، (تحفة الأشراف: 4486)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/18، 214)، سنن الدارمی/الصوم 12 (1743) (ضعیف) (کیونکہ رباب لین الحدیث ہیں) اس حدیث کی تصحیح ترمذی، ابن خزیمة، ابن حبان نے کی ہے، البانی نے پہلے اس کی تصحیح کی تھی، بعد میں اسے ضعیف الجامع الصغیر میں رکھ دیا (369) تراجع الالبانی (132)۔

وضاحت: ۱؎: اس سے نگاہ کو طاقت ملتی ہے اور روزے سے پیدا ہونے والی نقاہت دور ہوتی ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: