احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: باب الْقَوْلِ عِنْدَ الإِفْطَارِ
باب: افطار کے وقت کیا دعا پڑھے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2357
حدثنا عبد الله بن محمد بن يحيى ابو محمد، حدثنا علي بن الحسن، اخبرني الحسين بن واقد، حدثنا مروان يعني ابن سالم المقفع، قال: رايت ابن عمر يقبض على لحيته فيقطع ما زاد على الكف، وقال:"كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا افطر، قال: ذهب الظما وابتلت العروق وثبت الاجر إن شاء الله".
مروان بن سالم مقفع کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا، وہ اپنی داڑھی کو مٹھی میں پکڑتے اور جو مٹھی سے زائد ہوتی اسے کاٹ دیتے، اور کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے: «ذهب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء الله» پیاس ختم ہو گئی، رگیں تر ہو گئیں، اور اگر اللہ نے چاہا تو ثواب مل گیا۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7449)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/اللباس 64 (5892) (الشق الأول بسند آخر)، سنن النسائی/الیوم واللیلة (299) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: