احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: باب الْفِطْرِ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ
باب: سورج ڈوبنے سے پہلے افطار کر لے اس کے حکم کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2359
حدثنا هارون بن عبد الله، ومحمد بن العلاء المعنى، قالا: حدثنا ابو اسامة، حدثنا هشام بن عروة، عن فاطمة بنت المنذر، عن اسماء بنت ابي بكر، قالت: افطرنا يوما في رمضان في غيم في عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، ثم طلعت الشمس، قال ابو اسامة: قلت لهشام:"امروا بالقضاء ؟ قال: وبد من ذلك".
اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ماہ رمضان میں ایک دن ہم نے بدلی میں روزہ کھول لیا اس کے بعد سورج نمودار ہو گیا۔ راوی ابواسامہ کہتے ہیں کہ میں نے ہشام بن عروہ سے سوال کیا کہ پھر تو لوگوں کو روزے کی قضاء کا حکم دیا گیا ہو گا؟ کہنے لگے: کیا اس کے بغیر بھی چارہ ہے؟۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الصوم 46 (1959)، سنن ابن ماجہ/الصیام 15 (1674)، (تحفة الأشراف: 15749)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/346) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: