احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: باب مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا طَعِمَ
باب: کھانے کے بعد کیا دعا پڑھے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3850
حدثنا محمد بن العلاء، حدثنا وكيع، عن سفيان، عن ابي هاشم الواسطي، عن إسماعيل بن رباح، عن ابيه او غيره، عن ابي سعيد الخدري، ان النبي صلى الله عليه وسلم كان"إذا فرغ من طعامه، قال: الحمد لله الذي اطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے کھانے سے فارغ ہوتے تو یہ کہتے: «الحمد لله الذي أطعمنا وسقانا وجعلنا مسلمين» تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور مسلمان بنایا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الشمائل (191)، سنن النسائی/ الیوم واللیلة (289، 290) (تحفة الأشراف: 4035)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/15، 32، 98) (ضعیف) (اس سند میں سخت اختلاف ہے، نیز اسماعیل مجہول راوی ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ إسماعيل بن رباح وغيره مجهولان (تق:444) وللحديث طرق ضعيفة ۔

Share this: