احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

53: باب مَا يَقُولُ الرَّجُلُ إِذَا طَعِمَ
باب: کھانے کے بعد کیا دعا پڑھے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3849
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن ثور، عن خالد بن معدان، عن ابي امامة، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم"إذا رفعت المائدة، قال: الحمد لله كثيرا طيبا مباركا فيه غير مكفي ولا مودع ولا مستغنى عنه ربنا".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب دستر خوان اٹھایا جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے «الحمد لله كثيرا طيبا مباركا فيه غير مكفي ولا مودع ولا مستغنى عنه ربنا» اللہ تعالیٰ کے لیے بہت سارا صاف ستھرا بابرکت شکر ہے، ایسا شکر نہیں جو ایک بار کفایت کرے اور چھوڑ دیا جائے اور اس کی حاجت نہ رہے اے ہمارے رب تو حمد کے لائق ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأطعمة 54 (5458)، سنن الترمذی/الدعوات 56 (3456)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 16 (3284)، (تحفة الأشراف: 4856)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/252، 256، 261، 267) سنن الدارمی/الأطعمة 3 (2066) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: