احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

54: باب فِي غَسْلِ الْيَدِ مِنَ الطَّعَامِ
باب: کھانا کھا کر ہاتھ دھونے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3852
حدثنا احمد بن يونس، حدثنا زهير، حدثنا سهيل بن ابي صالح، عن ابيه، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من نام وفي يده غمر ولم يغسله فاصابه شيء فلا يلومن إلا نفسه".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص سو جائے اور اس کے ہاتھ میں گندگی اور چکنائی ہو اور وہ اسے نہ دھوئے پھر اس کو کوئی نقصان پہنچے تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12656)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأطعمة 48 (1860)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 22 (3296)، مسند احمد (2/263، 537)، سنن الدارمی/الأطعمة 27 (2107) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: