احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

1: باب فِيمَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا
باب: عورت کو شوہر کے خلاف بھڑکانے اور نفرت دلانے والے کا کیا حکم ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2175
حدثنا الحسن بن علي، حدثنا زيد بن الحباب، حدثنا عمار بن رزيق، عن عبد الله بن عيسى، عن عكرمة، عن يحيى بن يعمر، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"ليس منا من خبب امراة على زوجها او عبدا على سيده".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر سے یا غلام کو مالک سے برگشتہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: * تخريج:تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 14817)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الکبری/ عشرة النساء (9214)، ویأتی ہذا الحدیث فی الأدب (5170)، مسند احمد (2/397) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: