احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

166: باب فِي قِيَامِ الرَّجُلِ لِلرَّجُلِ
باب: ایک شخص دوسرے شخص کے احترام میں کھڑا ہو جائے تو کیسا ہے؟
سنن ابي داود حدیث نمبر: 5229
حدثنا موسى بن إسماعيل , حدثنا حماد , عن حبيب بن الشهيد , عن ابي مجلز , قال:"خرج معاوية على ابن الزبير وابن عامر , فقام ابن عامر وجلس ابن الزبير , فقال معاوية لابن عامر: اجلس , فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:"من احب ان يمثل له الرجال قياما فليتبوا مقعده من النار".
ابومجلز کہتے ہیں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ ابن زبیر اور ابن عامر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو ابن عامر کھڑے ہو گئے اور ابن زبیر بیٹھے رہے، معاویہ نے ابن عامر سے کہا: بیٹھ جاؤ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو یہ چاہے کہ لوگ اس کے سامنے (با ادب) کھڑے ہوں تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم کو بنا لے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الأدب 13 (2755)، (تحفة الأشراف: 11448)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/91، 93، 100) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: