احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

42: باب فِي الرَّهْنِ
باب: گروی رکھنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3526
حدثنا هناد، عن ابن المبارك، عن زكريا، عن الشعبي، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"لبن الدر يحلب بنفقته إذا كان مرهونا، والظهر يركب بنفقته إذا كان مرهونا، وعلى الذي يركب ويحلب النفقة"، قال ابو داود: وهو عندنا صحيح.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دودھ والا جانور جب گروی رکھا ہوا ہو تو اسے کھلانے پلانے کے بقدر دوہا جائے گا، اور سواری والا جانور رہن رکھا ہوا ہو تو کھلانے پلانے کے بقدر اس پر سواری کی جائے گی، اور جو سواری کرے اور دوہے اس پر اسے کھلانے پلانے کی ذمہ داری ہو گی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث ہمارے نزدیک صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الرھن 4 (2511)، سنن الترمذی/البیوع 31 (1254)، سنن ابن ماجہ/الرہون 2 (2440)، (تحفة الأشراف: 13540)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/228، 472) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: