احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

41: باب فِيمَنْ أَحْيَا حَسِيرًا
باب: ناکارہ جانور کو کارآمد بنا لینے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3524
حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا حماد. ح وحدثنا موسى، حدثنا ابان، عن عبيد الله بن حميد بن عبد الرحمن الحميري، عن الشعبي، وقال: عن ابان، ان عامرا الشعبي حدثه، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"من وجد دابة قد عجز عنها اهلها ان يعلفوها، فسيبوها، فاخذها، فاحياها فهي له"، قال: في حديث ابان، قال عبيد الله: فقلت عمن ؟، قال: عن غير واحد من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، قال ابو داود: وهذا حديث حماد، وهو ابين واتم.
عامر شعبی کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی ایسا جانور پائے جسے اس کے مالک نے ناکارہ و بوڑھا سمجھ کر دانا و چارہ سے آزاد کر دیا ہو، وہ اسے (کھلا پلا کر، اور علاج معالجہ کر کے) تندرست کر لے تو وہ جانور اسی کا ہو جائے گا۔ عبیداللہ بن حمید بن عبدالرحمٰن حمیری نے کہا: تو میں نے عامر شعبی سے پوچھا: یہ حدیث آپ نے کس سے سنی؟ انہوں نے کہا: میں نے (ایک نہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی صحابہ سے سنی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حماد کی حدیث ہے، اور یہ زیادہ واضح اور مکمل ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 15601، 18863) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ عبيدالله بن حميد : مجهول الحال روى عنه جماعة ولم يوثقه غير ابن حبان وأشار الحافظ إلى جهالة حاله (انظر التقريب:4284)

Share this: