احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

43: باب فِي الرَّجُلِ يَأْكُلُ مِنْ مَالِ وَلَدِهِ
باب: آدمی کا اپنی اولاد کے مال میں سے کھانا درست ہے۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 3528
حدثنا محمد بن كثير، اخبرنا سفيان، عن منصور، عن إبراهيم، عن عمارة بن عمير، عن عمته، انها سالت عائشة رضي الله عنها، في حجري يتيم افآكل من ماله ؟، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إن من اطيب ما اكل الرجل من كسبه وولده من كسبه".
عمارہ بن عمیر کی پھوپھی سے روایت ہے کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: میری گود میں ایک یتیم ہے، کیا میں اس کے مال میں سے کچھ کھا سکتی ہوں؟ تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: آدمی کی پاکیزہ خوراک اس کی اپنی کمائی کی ہے، اور اس کا بیٹا بھی اس کی کمائی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الأحکام 22 (1358)، سنن النسائی/البیوع 1 (4454)، سنن ابن ماجہ/التجارات 1 (2137)، 64 (2290)، (تحفة الأشراف: 15961، 17992)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/31، 42، 127، 162، 193، 220)، سنن الدارمی/البیوع 6 (2579) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: