احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

212: باب التَّشْدِيدِ فِي تَرْكِ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ چھوڑنے پر وارد وعید کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1052
حدثنا مسدد، حدثنا يحيى، عن محمد بن عمرو، قال: حدثني عبيدة بن سفيان الحضرمي، عن ابي الجعد الضمري وكانت له صحبة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"من ترك ثلاث جمع تهاونا بها طبع الله على قلبه".
ابوجعد ضمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (انہیں شرف صحبت حاصل تھا) وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص سستی سے تین جمعہ چھوڑ دے تو اس کی وجہ سے اللہ اس کے دل پر مہر لگا دے گا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/ الصلاة 242 (الجمعة 7) (500)، سنن النسائی/الجمعة 2 (1370)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 93 (1125)، (تحفة الأشراف: 11883)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الجمعة 9 (20)، مسند احمد (3/424)، سنن الدارمی/الصلاة 205 (1612) (حسن صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس مہر کے لگ جانے سے خیر اور ہدایت کی چیز اس کے دل میں داخل نہیں ہو سکے گی۔

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: