احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

211: باب فَضْلِ الْجُمُعَةِ
باب: نماز جمعہ کی فضیلت کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1050
حدثنا مسدد، حدثنا ابو معاوية، عن الاعمش، عن ابي صالح، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من توضا فاحسن الوضوء، ثم اتى الجمعة فاستمع وانصت غفر له ما بين الجمعة إلى الجمعة، وزيادة ثلاثة ايام، ومن مس الحصى فقد لغا".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اچھی طرح وضو کرے پھر جمعہ کے لیے آئے اور غور سے خطبہ سنے اور خاموش رہے تو اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے اور مزید تین دن کے گناہ ۱؎ بخش دئیے جائیں گے اور جس نے کنکریاں ہٹائیں تو اس نے لغو حرکت کی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجمعة 8 (857)، سنن الترمذی/الجمعة 5 (498)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 62 (1025)، 81 (1090)، (تحفة الأشراف: 12504)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/424) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: مراد گناہ صغیرہ ہیں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: