احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

213: باب كَفَّارَةِ مَنْ تَرَكَهَا
باب: جمعہ چھوڑنے والے کے کفارہ کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1053
حدثنا الحسن بن علي، حدثنا يزيد بن هارون، اخبرنا همام، حدثنا قتادة، عن قدامة بن وبرة العجيفي، عن سمرة بن جندب، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"من ترك الجمعة من غير عذر فليتصدق بدينار، فإن لم يجد فبنصف دينار". قال ابو داود: وهكذا رواه خالد بن قيس، وخالفه في الإسناد ووافقه في المتن.
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: جو شخص بغیر عذر کے جمعہ چھوڑ دے تو وہ ایک دینار صدقہ کرے، اگر اسے ایک دینار میسر نہ ہو تو نصف دینار کرے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے خالد بن قیس نے اسی طرح روایت کیا ہے، اور سند میں ان کی مخالفت کی ہے اور متن میں موافقت۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/الجمعة 3 (1373)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 93 (1128)، (تحفة الأشراف: 4631، 19231)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/8، 14) (ضعیف) (قدامہ مجہول راوی ہیں، نیز سمرہ‘‘ رضی اللہ عنہ سے ان کا سماع ثابت نہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: