احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

255: باب الْجُلُوسِ لِلْخُطْبَةِ
باب: خطبہ سننے کے لیے لوگوں کا بیٹھنا۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 1155
حدثنا محمد بن الصباح البزاز، حدثنا الفضل بن موسى السيناني، حدثنا ابن جريج، عن عطاء، عن عبد الله بن السائب، قال: شهدت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم العيد، فلما قضى الصلاة، قال:"إنا نخطب، فمن احب ان يجلس للخطبة فليجلس، ومن احب ان يذهب فليذهب". قال ابو داود: هذا مرسل عن عطاء، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید میں حاضر ہوا تو جب آپ نماز پڑھ چکے تو فرمایا: ہم خطبہ دیں گے تو جو شخص خطبہ سننے کے لیے بیٹھنا چاہے بیٹھے اور جو جانا چاہے جائے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ مرسل ہے، عطا نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن النسائی/العیدین 14 (1572)، سنن ابن ماجہ/إقامة 159 (1290)، (تحفة الأشراف: 5315) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: