احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

9: باب فِي رُكُوبِ الْبَحْرِ فِي الْغَزْوِ
باب: جہاد کے لیے سمندر کے سفر کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 2489
حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا إسماعيل بن زكريا، عن مطرف، عن بشر ابي عبد الله، عن بشير بن مسلم، عن عبد الله بن عمرو قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا يركب البحر إلا حاج او معتمر او غاز في سبيل الله فإن تحت البحر نارا وتحت النار بحرا".
عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سمندر کا سفر نہ کرے مگر حج کرنے والا، یا عمرہ کرنے والا، یا اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والا کیونکہ سمندر کے نیچے آگ ہے اور اس آگ کے نیچے سمندر ہے۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8609) (ضعیف) (اس کے راوی بشر اور بشیر دونوں مجہول ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف ¤ بشير بن مسلم مجهول (تق:721) والحديث ضعفه البخاري وعبدالحق وابن الملقن وغيرهم ۔

Share this: