احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

78: باب الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: دودھ پی کر کلی نہ کرنے کا بیان۔
سنن ابي داود حدیث نمبر: 197
حدثنا عثمان بن ابي شيبة، عن زيد بن الحباب، عن مطيع بن راشد، عن توبة العنبري، انه سمع انس بن مالك يقول:"إن رسول الله صلى الله عليه وسلم شرب لبنا، فلم يمضمض ولم يتوضا، وصلى"، قال زيد: دلني شعبة على هذا الشيخ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا پھر نہ کلی کی اور نہ (دوبارہ) وضو کیا اور نماز پڑھی۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 258) (حسن)

وضاحت: دودھ پی کر کلی بھی کی جا سکتی ہے جیسا کہ پچھلی حدیث ۱۹۶ میں بیان ہوا ہے لیکن اگر کلی نہ بھی کی جائے پھر بھی جائز ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن

Share this: