احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

48: 48- بَابُ فَصِّ الْخَاتَمِ:
باب: انگوٹھی میں نگینہ لگانا درست ہے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5869
حدثنا عبدان، اخبرنا يزيد بن زريع، اخبرنا حميد، قال: سئل انس هل اتخذ النبي صلى الله عليه وسلم خاتما ؟ قال: اخر ليلة صلاة العشاء إلى شطر الليل، ثم اقبل علينا بوجهه فكاني انظر إلى وبيص خاتمه، قال:"إن الناس قد صلوا وناموا وإنكم لم تزالوا في صلاة ما انتظرتموها".
ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا ہم کو یزید بن زریع نے خبر دی، کہا ہم کو حمید نے خبر دی، کہا انہوں نے کہ انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی بنوائی تھی؟ انہوں نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز آدھی رات میں پڑھائی۔ پھر چہرہ مبارک ہماری طرف کیا، جیسے اب بھی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں۔ فرمایا کہ بہت سے لوگ نماز پڑھ کر سو چکے ہوں گے لیکن تم اس وقت بھی نماز میں ہو جب تک تم نماز کا انتظار کرتے رہے ہو۔

Share this: