احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

50: 50- بَابُ نَقْشِ الْخَاتَمِ:
باب: انگوٹھی پر نقش کرنا۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 5872
حدثنا عبد الاعلى، حدثنا يزيد بن زريع، حدثنا سعيد، عن قتادة، عن انس بن مالك رضي الله عنه، ان نبي الله صلى الله عليه وسلم اراد ان يكتب إلى رهط او اناس من الاعاجم، فقيل له: إنهم لا يقبلون كتابا إلا عليه خاتم،"فاتخذ النبي صلى الله عليه وسلم خاتما من فضة نقشه محمد رسول الله، فكاني بوبيص او ببصيص الخاتم في إصبع النبي صلى الله عليه وسلم او في كفه".
ہم سے عبدالاعلیٰ بن حماد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عجم کے کچھ لوگوں (شاہان عجم) کے پاس خط لکھنا چاہا تو آپ سے کہا گیا کہ عجم کے لوگ کوئی خط اس وقت تک نہیں قبول کرتے جب تک اس پر مہر لگی ہوئی نہ ہو۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی۔ جس پر یہ کندہ تھا «محمد رسول الله»۔ گویا اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی یا آپ کی ہتھیلی میں اس کی چمک دیکھ رہا ہوں۔

Share this: