احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: 27- بَابُ وَقْتِ الْفَجْرِ:
باب: نماز فجر کا وقت۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 575
حدثنا عمرو بن عاصم، قال: حدثنا همام، عن قتادة، عن انس، ان زيد بن ثابت حدثه،"انهم تسحروا مع النبي صلى الله عليه وسلم، ثم قاموا إلى الصلاة، قلت: كم بينهما، قال: قدر خمسين او ستين"، يعني آية.
ہم سے عمرو بن عاصم نے یہ حدیث بیان کی، کہا ہم سے ہمام نے یہ حدیث بیان کی قتادہ سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے کہ یزید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ ان لوگوں نے (ایک مرتبہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کھائی، پھر نماز کے لیے کھڑے ہو گئے۔ میں نے دریافت کیا کہ ان دونوں کے درمیان کس قدر فاصلہ رہا ہو گا۔ فرمایا کہ جتنا پچاس یا ساٹھ آیت پڑھنے میں صرف ہوتا ہے اتنا فاصلہ تھا۔

Share this: