احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: 20- بَابُ لاَ تَقْضِي الْحَائِضُ الصَّلاَةَ:
باب: اس بارے میں کہ حائضہ عورت نماز قضاء نہ کرے۔
وقال جابر بن عبد الله، وابو سعيد: عن النبي صلى الله عليه وسلم"تدع الصلاة"
‏‏‏‏ اور جابر بن عبداللہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حائضہ نماز چھوڑ دے۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 321
حدثنا موسى بن إسماعيل، قال: حدثنا همام، قال: حدثنا قتادة، قال: حدثتني معاذة، ان امراة قالت لعائشة:"اتجزي إحدانا صلاتها إذا طهرت ؟ فقالت: احرورية انت، كنا نحيض مع النبي صلى الله عليه وسلم فلا يامرنا به او قالت فلا نفعله".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمام بن یحییٰ نے، کہا ہم سے قتادہ نے، کہا مجھ سے معاذہ بنت عبداللہ نے کہ ایک عورت نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ جس زمانہ میں ہم پاک رہتے ہیں۔ (حیض سے) کیا ہمارے لیے اسی زمانہ کی نماز کافی ہے۔ اس پر عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ کیا تم حروریہ ہو؟ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں حائضہ ہوتی تھیں اور آپ ہمیں نماز کا حکم نہیں دیتے تھے۔ یا عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ فرمایا کہ ہم نماز نہیں پڑھتی تھیں۔

Share this: