احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: 22- بَابُ الْجَنَّةُ تَحْتَ بَارِقَةِ السُّيُوفِ:
باب: جنت کا تلواروں کی چمک کے نیچے ہونا۔
وقال: المغيرة بن شعبة، اخبرنا نبينا صلى الله عليه وسلم، عن رسالة ربنا من قتل منا صار إلى الجنة، وقال عمر: للنبي صلى الله عليه وسلم"اليس قتلانا في الجنة، وقتلاهم في النار، قال: بلى.
اور مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہمیں ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کا یہ پیغام دیا ہے کہ ہم میں سے جو بھی (اللہ کے راستے میں) قتل کیا جائے ‘ وہ سیدھا جنت میں جائے گا اور عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کیا ہمارے مقتول جنتی اور ان کے (کفار کے) مقتول دوزخی نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کیوں نہیں۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2818
حدثنا عبد الله بن محمد، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا ابو إسحاق، عن موسى بن عقبة، عن سالم ابي النضر مولى عمر بن عبيد الله وكان كاتبه، قال: كتب إليه عبد الله بن ابي اوفى رضي الله عنهما ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"واعلموا ان الجنة تحت ظلال السيوف"، تابعه الاويسي، عن ابن ابي الزناد، عن موسى بن عقبة".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے معاویہ بن عمرو نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے ابواسحاق نے بیان کیا موسیٰ بن عقبہ سے ‘ ان سے عمر بن عبیداللہ کے مولیٰ سالم ابوالنضر نے سالم عمر بن عبیداللہ کے کاتب بھی تھے بیان کیا کہ عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے عمر بن عبیداللہ کو لکھا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے یقین جانو جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔ اس روایت کی متابعت اویسی نے ابن ابی الزناد کے واسطہ سے کی ان سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا۔

Share this: