احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: 24- بَابُ الشَّجَاعَةِ فِي الْحَرْبِ وَالْجُبْنِ:
باب: جنگ کے موقع پر بہادری اور بزدلی کا بیان۔
صحيح بخاري حدیث نمبر: 2820
حدثنا احمد بن عبد الملك بن واقد، حدثنا حماد بن زيد، عن ثابت، عن انس رضي الله عنه، قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم احسن الناس، واشجع الناس، واجود الناس، ولقد فزع اهل المدينة، فكان النبي صلى الله عليه وسلم"سبقهم على فرس، وقال: وجدناه بحرا".
ہم سے احمد بن عبدالملک بن واقد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا ثابت بنانی سے اور ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ حسین (خوبصورت) سب سے زیادہ بہادر اور سب سے زیادہ فیاض تھے ‘ مدینہ طیبہ کے تمام لوگ (ایک رات) خوف زدہ تھے (آواز سنائی دی تھی اور سب لوگ اس کی طرف بڑھ رہے تھے) لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ایک گھوڑے پر سوار سب سے آگے تھے (جب واپس ہوئے تو) فرمایا اس گھوڑے کو (دوڑنے میں) ہم نے سمندر پایا۔

Share this: